پاکستان علماء کونسل کی اپیل پرملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ”یوم مذمت “منایا گیا، خاکے بنانے والے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کروانا کرنا چاہتے ہیں ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

ہفتہ 24 جنوری 2015 09:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)پاکستان علماء کونسل کی اپیل پرملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ”یوم مذمت “منایا گیا۔لاہور،اسلام آباد،ملتان،فیصل آباد ، ڈیرہ غازیخان،خانیوال،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لیہ،ساہیوال،اوکاڑہ سمیت ملک بھر میں جمعہ کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کئے گئے اوروفاق المساجد پاکستان سے متصل 73ہزار سے زائد مساجد میں جمعہ کے خطبات میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کیخلاف قراردادیں منظور کی گئیں۔

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے( لاہور ) ،مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (ڈیرہ غازیخان)،مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی (فیصل آباد)،مفتی محمدیونس (آزاد کشمیر )،مولانا عبد الحمید صابری(اسلام آباد)حافظ محمد امجد (فیصل آباد)،مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان)مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)، مولاناشفیع قاسمی (ساہیوال)،مولانا عمار بلوچ (رحیم یارخان )،مولانا اشفاق پتافی (مظفر گڑھ)،مولانا طارق ندیم (پاکپتن) ،علامہ شکیل الرحمن (اوکاڑہ)،قاری احمد علی ندیم (سرگودھا)،مفتی عمر فاروق (خانیوال)مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ )،مولانا سمیع اللہ ربانی(لیہ)میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے تمام انبیاء، آسمانی کتب اور تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کیلئے اقوام متحدہ میں قانون سازی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد نہر والی جلو موڑمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاکے بنانے والے دراصل رسول اکرم کے خاکے شائع کرکے مختلف مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان تصادم کروانا کرنا چاہتے ہیں ۔کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین اس مذہب کے ماننے والوں کی دل آزاری اور ان کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے ۔ یورپی یونین اور دیگر ممالک توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے اخبارات اور رسائل پر پابندی عائد کریں ۔ رسول اکرم اور اسلام کی تعلیمات کوپھیلانے کیلئے مذہبی قائدین اپنا کردار اداکریں۔انہوں نے کہا کہ 26جنوری کو اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں اور ملک کی موجودہ صورتحال پر ”آل پارٹیز کانفرنس “ہوگی۔جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :