تھائی پارلیمنٹ میں سابق وزیر اعظم ینگ لک شینا وترا کے مواخدے کی قرارداد منظور،220رکنی اسمبلی میں 190ارکان نے مئواخذے کے حق میں ووٹ دیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:58

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)تھائی لینڈ کی جنتا نواز پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز سابق وزیراعظم ینگ لک شینا وترا کے ان کی انتظامیہ کی متنازعہ چاول پر سبسڈی سکیم کے معاملے پر مئواخذے کے لئے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دیدی ہے ، یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا جب چند گھنٹے قبل استغاثہ کا کہنا تھا کہ انہیں فوجداری کرپشن الزامات کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

220رکنی قومی قانون ساز اسمبلی میں ایک سفید بورڈ پر ووٹوں کی تعداد دکھائی گئی اور اسے براہ راست نشر کیا گیا جس کے مطابق 190ارکان نے مئواخذے کے حق میں ووٹ دیا ، فیصلہ جس کے لئے این ایل اے کے 3/5 ووٹوں کی حمایت درکار تھی ، کا مطلب ہے کہ ینگ لک پر پانچ سال کے لئے سیاست پر حصہ لینے پر پابندی عائد ہو گی ۔