دہشت گردوں کواسلام کا نمائندہ نہ بننے دیں،آیت اللہ خامنہ ای ،مغرب کے نوجوانوں متعصب رویوں پر کان دھرنے کی بجائے قرآن پڑھیں،ایرانی رہبر اعلیٰ کا خط

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:58

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای نے مغرب کے نوجوانوں سے کہا ہے کہ اسلام کے متعلق جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے اور انھیں چاہیے کہ اسلام کو براہِ راست جاننے کی کوشش کریں۔مغربی ممالک کے نوجوانوں کے نام کھلے خط میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ وہ متعصب رویوں پر کان دھرنے کی بجائے قرآن پڑھیں اور پھر غیر جانبدارانہ فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ایران کے رہبر اعلیٰ نے کہا کہ وہ یورپ اور شمالی امریکا کے نوجوانوں کو یہ پیغام اس لیے دے رہے ہیں کہ وہ اپنے ممالک کا مستقبل ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اسلام کی مناسب، درست اور غیر متعصب سمجھ بوجھ حاصل کریں اور اس مذہب کے متعلق اپنا نظریہ بنائیں۔انھوں نے کہا کہ دو دہائیوں سے زیادہ کے عرصے سے، تقریباً جب سے سویت یونین ٹوٹا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ اس عظیم مذہب کو خوفناک دشمن کے طور پر پیش کیا جائے۔انھیں اجازت نہ دیں کہ وہ اپنے بھرتی کیے ہوئے دہشت گردوں کو اسلام کے نمائندے بنا کر پیش کریں۔