مسلم لیگ ن ، سینٹ انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب ،50ہزارفیس بھی مقرر،تحریک انصاف بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار،امیدواروں پرغورشروع کردیا

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)مسلم لیگ ن نے سینٹ کے انتخابات کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ،50ہزارفیس بھی مقررکی گئی ،تحریک انصاف بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے تیار،امیدواروں کے ناموں پرغورشروع کردیا،سینٹ کے 52ارکان18مارچ کوریٹائرہورہے ہیں اورسینٹ کے انتخابات کیلئے تمام پارٹیوں نے امیدواروں پرغورکرناشروع کردیاہے ،مسلم لیگ ن نے انتخابات کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں ،امیدواردرخواستوں کے ساتھ 50ہزارکابینک ڈرافٹ بھی جمع کرائیں گے ادھرتحریک انصاف نے بھی سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے کافیصلہ کرلیاہے اورتحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں سینٹ کے انتخابات میں حصہ لے گی ،جس کے لئے امیدواروں پرغورشروع کردیاگیاہے اوریہ بھی امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ تحریک انصاف آئندہ ہفتے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرے گی،تحریک انصاف کوخیبرپختونخواہ سے سینٹ کی 7سیٹیں لے سکتی ہے ،تحریک انصاف کے ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب اورسندھ میں جعلی مینڈیٹ ہے وہاں سینٹ کے انتخابات میں حصہ نہیں لیاجائیگا،خیبرپختونخواہ میں انتخابات شفاف ہوئے تھے اس لئے اس صوبے سے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لیں گے