سینیٹ مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کا اجلاس، وزیر خزانہ اور پانی و بجلی کی طرف سے شرکت نہ کرنے کے خلاف اپوزیشن اور ن لیگ کے سینیٹرز کا احتجاجاً واک آؤٹ ، وزراء کے رویئے پر افسوس کا اظہار،واک آؤٹ میں حکومتی سینیٹر ایم حمزہ کی بھی شرکت ، وزراء کے رویئے پر ہم مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرینگے،سینیٹرز پھٹ پڑے

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء) سینیٹ کی مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں وزیر خزانہ اور پانی و بجلی کی طرف سے شرکت نہ کرنے کے خلاف اپوزیشن اور ن لیگ کے سینیٹرز کا احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے اور وزراء کے رویئے پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ کی طرف سے پیٹرول بحران پر قائم قائمہ کمیٹی خزانہ‘ پانی و بجلی اور پیٹرولیم کا مشترکہ اجلاس جمعہ کے روز ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر پانی و بجلی کی عدم شرکت پر سینیٹرز پھٹ پڑے اور موقف اختیار کیا کہ وزراء کے رویئے پر ہم مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرینگے تاکہ مستقبل میں یہ صورتحال پیدا نہ ہو ۔ واک آؤٹ حکومتی سینیٹر ایم حمزہ نے بھی شرکت کرڈالی۔ وزراء پیٹرول بحران سے قوم کے سامنے آنا نہیں چاہتے بلکہ بھاگنا چاہتے ہیں وزراء کو اجلاسوں میں آنا چاہیے ۔ پوری جمہوری دنیا میں وزراء پارلیمنٹ میں آتے ہیں اور جواب دیتے ہیں۔