عمران خان عمرہ ادا کرنے کے بعد بھی جھوٹ اور بہتان بازی سے باز نہیں آئے‘ خان صاحب جوڈیشل کمیشن سے خود بھاگ رہے ہیں،پرویز رشید

اتوار 25 جنوری 2015 05:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان عمرہ ادا کرنے کے بعد بھی جھوٹ اور بہتان بازی سے باز نہیں آئے‘ خان صاحب جوڈیشل کمیشن سے خود بھاگ رہے ہیں‘ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب این اے 122 میں سچ سامنے آنے پر گھبرا گئے ہیں‘ ہر جگہ دھاندلی ہوئی ہے جہاں تحریک انصاف جیتی ہے وہاں الیکشن ٹھیک ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان میڈیا کے شیر ہیں جب عدالت پوچھتی ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چوٹ لگنے سے کچھ یاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نوٹس کا جواب دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا تحریک انصاف کے چیئرمین پانی ہار کے سوگ سے باہر آئیں اور خیبرپختونخواہ پر توجہ دیں۔ وہاں کے لوگوں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسمبلیوں کو تو نہیں مانتی لیکن سینیٹ الیکشن ضرور لڑیں گے۔ عمران خان کے ساتھ اتحادی جماعت جماعت اسلامی بھی نہیں رہی اور ان کے کزن بھی چھوڑ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :