سینٹ انتخابات قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں نے رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا، میاں منظور احمد وٹو کا چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ،سینٹ انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر بات کی گئی،چوہدری شجاعت حسین نے وٹو کو پیر کے روز دعوت پر بلا لیا

اتوار 25 جنوری 2015 04:37

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء )سینٹ انتخابات قریب آتے ہی تمام سیاسی پارٹیوں نے رابطوں اور جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو نے چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے مختلف امور پر بات کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے میاں منظور احمد وٹو کو پیر کے روز دعوت پر بلا لیا ہے جہاں پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے مابین سینٹ انتخابات میں مشترکہ تعاون سمیت دیگر امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینٹ انتخابات میں (ق) لیگ کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاہم چوہدری شجاعت حسین نے کچھ لو اور کچھ دو کے فارمولے کے تحت بات چیت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :