فرنس آئل کی کمی ،لاہور اور کوئٹہ میں بجلی بحران شدید ہوگیا،لاہور میں 13سے18 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،گھریلو اور صنعتی صارفین کو شدید مشکلات،کوئٹہ کے دیہی علاقوں میں صرف2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ،کیسکو حکام

اتوار 25 جنوری 2015 04:47

لاہور ،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء)فرنس آئل کی کمی کے بعد لاہور اور کوئٹہ میں لوڈشیڈنگ کا بحران شدید ہوگیا۔لاہور میں13 سے18 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری جبکہ کوئٹہ کے دیہی علاقوں میں صرف 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں کوٹہ سے کم بجلی سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ۔لاہورمیں 13 سے18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ،کوٹ لکھپت ،مانگا منڈی ،شیخوپورہ کے علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔گھریلو صارفین ،صنعتی صارفین کو لوڈشیڈنگ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ فیسکو حکام کی لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ہر 15 منٹ بعد 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔لیسکو کو 2500میگاواٹ جبکہ سپلائی1170 میگاواٹ ہے ۔

(جاری ہے)

پیپکو حکام نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سارا بوجھ عام صارفین پر ڈال دیا گیا ہے جبکہ گڈو پاور پلانٹ کو آئل فرنس کی فراہمی بند کرنے سے پیداوار معطل ہو کر رہ گئی ہے۔پیپکو حکام نے کہا ہے کہ موجودہ بجلی بحران کے ذمہ دار وزارت خزانہ اور وزارت پٹرول ہیں ۔پیپکو حکام کے مطابق ملک کے945 وی وی آئی فیڈر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں ۔ادھر کیسکو حکام کے مطابق بلوچستان کو 400 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں صرف2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔

کوئٹہ کو اس وقت 11250 لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے ۔مظفر گڑھ کو آئل کمی کے 100 بجلی پیداوار میں کمی ہوگئی ہے جبکہ 2 یونٹ کسی بھی وقت بند ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کا بحران مزید شدید ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق فرنس آئل کے دو جہاز25 اور 26 جنوری کو پہنچیں گے جس کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی ہونے کے امکانات ہیں ۔