افتخار چوہدری نے مجھے عدالت میں خاموش کرنے کیلئے بلایا،عمران خان

اتوار 25 جنوری 2015 04:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ افتخار چوہدری نے مجھے عدالت میں خاموش کرنے کیلئے بلایا ان کا کہنا تھا کہ میں حیران تھا کہ افتخار چوہدری نے فیصل رضا عابدی کی بجائے مجھے عدالت میں کیوں بلایا تھا۔

(جاری ہے)

افتخار چوہدری نے مجھے اس لیے بلایا تھا کہ میں خاموش رہوں اور دھاندلی کے حوالے سے اپنی زبان بند رکھوں‘ افتخار چوہدری فکر نہ کریں عدالت جانے کیلئے تیار ہوں ہمارے پاس ثبوت ہیں افتخار چوہدری کے بیٹے نے بہت مال بنایا ہے۔