شمالی وزیرستان ‘دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی، غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 35 دہشت گردہلاک، اسلحہ و بارود کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ

پیر 26 جنوری 2015 07:27

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء)شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 35 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ کارروائی میں اسلحہ اور گولہ بارود کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی صبح شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ بمباری سے متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور فورسز اس وقت تک کارروائیں جاری رکھیں جب تک ملک میں ایک بھی دہشت گرد باقی نہیں رہ جاتا۔

متعلقہ عنوان :