وزارت پانی و بجلی نے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنا دی، شہری علاقوں میں 6 ، دیہاتی علاقوں میں 8 گھنٹوں کی جبکہ صنعتوں میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی

پیر 26 جنوری 2015 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء)وزارت پانی و بجلی نے ملک میں بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنا دی۔ آج پیر سے دیہاتی علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ جبکہ صنعتوں میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ میں بہتری آ رہی ہے بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے پاس 10 دن کا فرنس آئل کا سٹاک موجود ہے جبکہ پی ایس او کی جانب سے مزید سپالئی بھی دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملک میں لوڈمینجمنٹ میں کمی اور بیشی فیڈرز کے اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے یا پھر گیس سے چلنے والے پاور کمپنیوں کے پائپس میں خرابی کے بعد بجلی کا تعطل پیدا ہو جاتا ہے ترجمان کے مطابق سوموار کے روز سے لوڈ منیجمنٹ کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی جس کے بعد شہری علاقوں میں 6 گھنٹے دیہاتی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ جبکہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :