پرویز مشرف جلد سعودی عرب چلیں جائیں گے،احمد رضا قصوری کا دعویٰ ،وفاقی کابینہ میں شامل کچھ وزراء مشرف کے سعودی عرب جانے کے حق میں ہیں،میڈیا سے گفتگو

منگل 27 جنوری 2015 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)سابق صدر پرویز مشرف کے سابق وکیل احمد رضا قصوری نے دعوی کیا ہے کہ پرویز مشرف جلد سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز احمد رضا قصوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے سعودی عرب اور شاہی خاندان سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور پرویز مشرف شاہ عبد اللہ کی وفات پر تعزیت کے لئے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں شامل کچھ وزراء بھی پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کے رضا مند ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی سعودی عرب جانے سے متعلق درخواست وزارت داخلہ کے پاس ہے۔احمدرضا قصوری نے کہا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کو سعودی عرب جانے کی اجازت دیدیگی اور مشرفجلد سعودی عرب جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :