سپین ،نیٹوکے تربیتی مرکزمیں جنگی طیارہ گرکرتباہ ،10ہلاک،15زخمی

منگل 27 جنوری 2015 08:09

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)سپین نیٹوکے تربیتی مرکزپرجنگی طیارہ گرکرتباہ ہونے سے10 افرادہلاک اور15زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپین کے وزارت دفاع نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ نیٹواتحادمیں شامل ملک یونان کاF16طیارہ سپین میں جاری نیٹوکے تربیتی مشق میں شامل تھاکہ اس دوران طیارے کوبارسلوناائیرپورٹ کے قریب نیٹوکے مرکزپرسفرکے دوران حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق حادثے میں دوپائلٹ سمیت کم ازکم دس افرادہلاک اورپندرہ زخمی ہوگئے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اورخدشہ ظاہرکیاجارہاہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتاہے ۔حادثے کے بعدپوراعلاقے میں دھویں کے بادل چھائے جبکہ خوف وہراس پھیل گیا۔