لاہور، طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

منگل 27 جنوری 2015 08:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔دھرم پور ہ لاہور میں واقع انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں تفتیشی افسرنے موقف اپنایا کہ طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت خرم نواز گنڈا پور ، رحیق عباسی اور حسین محی الدین روپوش ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو رہے جس پر عدالت کے فاضل جج نے طاہر القادری سمیت 5افراد کوگرفتا ر کرنے کیلئے اشتہار آویزاں کرنے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم سنا دیا۔

متعلقہ عنوان :