چیف آف آرمی سٹاف چیلنج ہاکی کپ،محمد عمران کی شاندار ہیٹرک کی بدولت آرمی سینئرز نے پی اے ایف کو ہرا دیا،واپڈا کی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

منگل 27 جنوری 2015 07:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء) پہلے چیف آف دی آرمی سٹاف چیلنج ہا کی کپ میں محمد عمران کی شاندار ہیٹرک کی بدولت آرمی سینئرز نے پی اے ایف کو 3-1 گولز سے ہرا دیا۔ واپڈا کی ٹیم ایس ایس جی سی کے خلاف میچ برابر کھیلنے کے باعث کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو آرمی ہاکی سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں آرمی سینئرز کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پی اے ایف کو ایک کے مقابلے تین گولز سے زیر کر کے کامیابی سمیٹی۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد عمران نے شاندار ہیٹرک کر کے آرمی سینئرز کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ واپڈا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ دلچسپ مقابلے کے بعد 2-2 گولز برابری پر ختم ہوا، میچ ڈرا کھیلنے کی وجہ سے واپڈا کی ٹیم کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :