بھارتی بحریہ کے ایک لیفٹیننٹ کمانڈر نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کر لی

بدھ 28 جنوری 2015 08:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء)بھارتی بحریہ کے ایک لیفٹیننٹ کمانڈر تھانگادورائی نے اپنی پسند کی خاتون سے شادی نہ ہونے پر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مغربی بحریہ کمانڈر گوا کے 29 سالہ لیفٹیننٹ تھانگادورائی نے اپنے گھر میں خودکو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ تھانگادورائی نے یہ اقدام اپنی پسند کی خاتون سے شادی نہ ہونے پر اٹھایا ہے۔