جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبہ عظمی اغواء کیس کی سماعت،عدالت کا دارالامان سے شیلٹر ہوم اسلام آباد ایچ ایٹ بھجوانے کا حکم ، لڑکی کے والدین و دیگر لوگوں کو ملاقات کی بھی اجازت دے دی

بدھ 28 جنوری 2015 08:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28جنوری۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں لال مسجد کے مدرسہ جامعہ حفصہ میں زیر تعلیم طالبہ عظمی اغواء کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دارالامان سے شیلٹر ہوم اسلام آباد ایچ ایٹ بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کے والدین و دیگر لوگوں کو ملاقات کی بھی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں عظمی اغواء کیس کی سماعت ہوئی‘ درخواست گزار کےء وکیل راجہ محمد امین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد لڑکی کو دارالامان سے شیلتر ہوم اسلام آباد ایچ ایٹ بھجوانے کا حکم جاری کردیا اور عدالت نے لڑکی کے والدین کو بھی لڑکی سے ملاقات کی اجازت دے دی اور عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :