وزیراعظم کا گورنر پنجاب کا اوبامہ کے دورہ بھارت کے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی پر دیئے گئے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار

جمعرات 29 جنوری 2015 09:21

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29جنوری۔2015ء ) وزیراعظم نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی طرف سے اوبامہ کے دورہ بھارت کے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی پر دیئے گئے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم نے گورنر پنجاب کے حالیہ بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی حکومتی رکن کو پارٹی قیادت یا پارٹی پالیسیوں پر تنقید نہیں کرنی چاہیے