انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلہ سازایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور کونسل کی پانچ روزہ میٹنگز ختم ، اجلاس میں پابندی کے شکار محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلنے کی اجازت دیدی، 2015سے 2019تک آئی سی سی ایونٹس کے میزبان کااعلان ، ورلڈکپ2015 کے وینیوز،تاریخوں اور پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی، فائنل کے ٹائی ہونے پر ایک مرتبہ پھر سپراوور متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے، کپتانوں پر سلواوور ریٹ کی سزاوٴں کا اطلاق ورلڈکپ میچز سے ہی ہوگا، میگاایونٹ سے قبل کی گئی سلو اوورریٹ کی خلاف ورزی کی سزائیں ٹورنامنٹ کے بعد باہمی سیریزسے لاگو ہونگی، کھلاڑیوں کے خراب رویہ پر فیلڈ امپائرز کو بھی مزید اختیارات دیئے گئے ہیں، آئی سی سی

جمعہ 30 جنوری 2015 08:25

دوبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30جنوری۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلہ سازایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اور کونسل کی پانچ روزہ میٹنگز ختم ہوگئی ۔ اجلاس میں ورلڈکپ پلیئنگ کنڈیشنز سمیت مختلف امور پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ آئی سی سی نے اجلاس میں پابندی کے شکار محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھلنے کی اجازت دیدی گئی۔ اس کے علاوہ دوہزارپندرہ سے دوہزارانیس تک آئی سی سی ایونٹس کے میزبان ممالک کا بھی اعلان کردیا۔

2015 میں آئی سی سی کی پہلی میٹنگز فیصلہ ساز ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کیساتھ ختم ہو گئیں۔ اجلاس میں ورلڈکپ2015 کے وینیوز،تاریخوں اور پلیئنگ کنڈیشنز کی منظوری دی گئی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائنل کے ٹائی ہونے پر ایک مرتبہ پھر سپراوور متعارف کرانے کافیصلہ کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

کپتانوں پر سلواوور ریٹ کی سزاوٴں کا اطلاق ورلڈکپ میچز سے ہی ہوگا۔ میگاایونٹ سے قبل کی گئی سلو اوورریٹ کی خلاف ورزی کی سزائیں ٹورنامنٹ کے بعد باہمی سیریزسے لاگو ہونگی۔

کھلاڑیوں کے خراب رویہ پر فیلڈ امپائرز کو بھی مزید اختیارات دیئے گئے ہیں۔اینٹی کرپشن یونٹ کے چیف سر رونی فلی نیگن کی کلیئرنس کے بعد اسپاٹ فکسنگ پرپابندی کا شکار محمدعامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی۔ فاسٹ بولر کی پانچ سالہ پابندی دوستمبر کو ختم ہوگی۔آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز 6 سے 26جولائی2016ء کوآئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مشترکہ منعقد ہوں گے، جبکہ انڈر19 ورلڈکپ کی میزبانی22جنوری سے 14 فروری216 کو بنگلہ دیش کریگا۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2016 کا میزبان بھارت ہوگا۔ ٹورنامنٹ 11 مارچ سے3 اپریل تک منعقد ہوگا۔ اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میزبانی انگلینڈ کو دی گئی ہے۔ جو یکم جون سے 19 جون تک 2017ء میں کھیلی جائی گئی جبکہ ویمنز ورلڈکپ بھی 4سے27 اگست 2017ء کو انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ انڈرنائنٹین ورلڈکپ2018ء کی میزبانی نیوزی لینڈ کریگا۔ ورلڈکپ میچز12 جنوری سے4فروری تک کھیلے جائیں گے۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز2018ء کی میزبانی بنگلہ دیش کو دی گئی ہے۔ جو یکم مارچ سے چار اپریل تک کھیلے جائیں گے۔ویمنز ورلڈکپ2018ء کا میزبانی ویسٹ انڈیز کے سپرد کی گئی ہے۔ جس کے میچز دو سے پچیس نومبر تک منعقد ہونگے۔ جبکہ بارہواں عالمی کپ30 سے 15جولائی 2019کوانگلینڈ میں کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :