تحریک انصاف کا خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا‘ چیئرمین عمران خان نے کورکمیٹی کی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں ہوا جس میں صوبہ خیبرپختونخواہ کی پارٹی قیادت سمیت پنجاب اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں سینیئر رہنماؤں کی مشاورت کے بعد عمران خان نے خیبرپختونخواہ سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب اراکین کی جانب سے بھی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا دباؤ تھا مگر عمران خان نے 2013 ء کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے صوبہ خیبرپختونخواہ سے ہی سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔