ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے آفس نے ممتاز قادری قتل کیس کی فائل اور دیگر ریکارڈ گم ہونے کی سختی سے تردید کردی ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگلے ہفتے پیر کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل میں گرفتار ممتاز قادر ی کیس کی سماعت ہوگی

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری قتل کیس کی فائل اور دیگر ریکارڈ گم ہونے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے آفس نے سختی سے تردید کردی ، میڈیا میں ممتاز قادری کیس کی فائل گم ہونے کی خبرکو من گھڑت اور بے بنیاد قراردے دیا۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتاز قادری کیس کی فائل اور باقاعدہ ریکارڈ ایڈیشل آٹارنی جنرل آف پاکستان اورایڈوکیت جنرل اسلام آباد آفس میں ممتاز قادری کیس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔

ایڈیشل آٹارنی جنرل وفاق کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد پراسکیوشن کے لیے مقرر کیے گئے ہیں اور ممتاز قادر کیس میں بھی ایڈوکیت جنرل اسلام میاں عبدالروف پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل آٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے ممتاز قادری کیس کی فائل گم ہونے کے حوالے سے شائع ہونے خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگلے ہفتے پیر کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل میں گرفتار ممتاز قادر ی کیس کی سماعت ہوگی۔ ایڈوکیٹ جنر ل اسلام آباد میاں عبدالروف عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت کرے گا۔ ممتاز قادری کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کے خلا ف ممتاز قادری کے وکلاء نے انسداد دہشتگردی کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور عدالت عالیہ نے ممتاز قادری کو ہونے و الی سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔