کالعدم تنظیم جیش السلام پاکستان نے شکارپورواقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)کالعدم تنظیم جیش السلام پاکستان نے شکارپورواقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی کالعدم تنظیم جیش السلام پاکستان کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کے ذریعے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ شکارپورمیں ہونے والے فدائی حملے کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں یہ فدائی حملہ ہمارے مجاہدساتھی ابوبکرنے کیاہم حکومت وقت پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ اسیران ناموس صحابہ کوپھانسیاں دینے والے انہیں لاوارث نہ سمجھیں ہم خون کے آخری قطرے تک ناموس صحابہ اوراسیران ناموس صحابہ  کادفاع کرتے رہیں گے ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل شکارپورانتظامیہ اوروہاں کے مقامی سی او نے اہلسنت عوام کی چادرچاردیواری کے تقدس کوپامال کیااورخواتین کی بے حرمتی کی یہ حملہ ان سب کاانتقام ہے ہم خفیہ اداروں اورسیکورٹی اداروں پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ اگرکبھی بھی ہمارے مجاہدین اوراسیرساتھیوں کوتکلیف پہنچانے کی کوشش کی گئی تواس کابھرپورانتقام لیاجائے گااپنی جانوں پرکھیل کرہم نے پہلے بھی ناموس صحابہ کادفاع کیاتھااورآخری سانس تک کرتے رہیں گے ہمیں پھانسیوں سے ڈرانے والے یہ بات اچھی طرح ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے اس راستے کاانتخاب بھی شہادت پانے کیلئے کیاہے ہم اس راہ میںآ نے والی موت کوہرلمحہ خوش آمدیدکہتے ہیں ہماری جدوجہد نظام خلافت راشدہ کے قیام تک جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :