سندھی اوراردوبولنے والے بھائی ہیں ، بھائی چارگی کوفروغ دیناچاہتے ہیں، زرداری ، ملکی ترقی تعلیم سے وابستہ ،ہم صوبے اورملک میں تعلیم کوفروغ دیناچاہتے ہیں،الطاف حسین یونیورسٹی کاقیام تعلیم کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، سابق صدر

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ سندھی اوراردوبولنے والے بھائی ہیں ،ہم بھائی چارگی کوفروغ دیناچاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کواپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے الطاف حسین کے شکریہ کے بیان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں تمام زبانیں بولنے والے آپس میں بھائی ہیں اورہم بھائی چارگی کوفروغ دیناچاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام ترقی تعلیم سے وابستہ ہے ،ہم صوبے اورملک میں تعلیم کوفروغ دیناچاہتے ہیں ،الطاف حسین یونیورسٹی کاقیام تعلیم کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سندھی اوراردوبولنے والوں میں کوئی تفریق نہیں ،یہ سب سندھ کے سپوت ہیں