امیر مقام کے خلاف بیان بازی پر مسلم لیگ (ن) فاٹا کے سات عہدیداروں کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے خلاف بیان بازی پر مسلم لیگ (ن) فاٹا کے سات عہدیداروں کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہیں یہ شوکاز نوٹسز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کابینہ کی جانب سے دیئے جائینگے جبکہ مسلم لیگ (ن) فاٹا میں تنظیم نو مارچ سے شروع کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر مقام کے مستعفی ہونے کی حمایت مسلم لیگ (ن) کے ایک گروپ کی جانب سے کی گئی ہے جس کا مسلم لیگ (ن) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ، صوبائی جنرل سیکرٹری نے سخت نوٹس لیا ہے اور امیر مقام کے خلاف بیان بازی پر مسلم لیگ (ن) فاٹا کے ساتھ عہدیداروں جن میں ولی شاہ آفریدی ، مسلم لیگ(ن)خیبر ایجنسی کے صدر حاجی بادشاہ آفریدی،مہمند ایجنسی کے صدر حاجی زر خان صافی،صدر کرم ایجنسی عبد الکریم عابد اور صدر شمالی وزیرستان نظر الدین کو شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے جائینگے اور ان کی مسلم لیگ (ن) کی رکنیت معطل کر دی جائیگی ۔