عراق میں یکے بعد دیگرے 2بم دھماکے،44 افراد ہلاک70زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:53

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء )عراقی دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے دْھرے بم دھماکے میں 44 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ جمعے کے روز بم دھماکوں کا سلسلہ باب الشرقی کے علاقے میں بکنے والے استعمال شدہ کپڑوں کے ٹھیلوں میں ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔

(جاری ہے)

دو منٹ بعد دوسرا بم دھماکہ ایک کار میں ہوا جس کا ہدف وہ لوگ تھے جو پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کے لیے جائے وقوعہ تک پہنچے تھے۔

پولیس اور طبی ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ہونے والے بم حملوں میں 44افراد کی ہلاکت کے علاوہ 70 زخمی ہیں۔ عراق 2011 ء میں ملک سے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد سے لے کر اب تک کے بدترین بحران کا شکار ہے۔ ملک کے ایک تہائی حصے کا کنٹرول اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووٴں کے ہاتھ میں ہے