مشرقی یوکرائن ، حکومتی فورسز اور روس نواز باغیوں کے مابین جھڑپیں، 24افراد ہلاک

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:53

کیف ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء ) یوکرا ئن میں حکومتی فورسز اور روس نواز باغیوں کے مابین جاری مسلسل جھڑپوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چوبیس افراد ہلاک ہو چْکے ہیں۔ ان میں انیس شہری شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق باغیوں کے قبضے والے شہر ڈونیٹسک میں گزشتہ رات سات شہری ہلاک ہوئے جبکہ جمعے کی صبح مزید پانچ شہریوں کی ہلاکت اْس وقت ہوئی، جب خوراک تقسیم کرنے والے ایک مرکز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اْدھر یوکرائینی فوج نے کہا ہے کہ روسی زبان بولنے والوں کے اکثریتی علاقوں میں مزید پانچ فوجی اور سات شہری مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر Debaltseve میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ روس نواز باغیوں نے اس علاقے کو مکمل طور پر اپنے گھیرے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :