بھارت‘ چینی سفیر کی بھارتی نو منتخب سیکرٹری خارجہ سے ملاقات‘ دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امو رپر تبادلہ خیال

ہفتہ 31 جنوری 2015 04:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) بھارت میں چینی سفیر لی یوشینگ نے نو منتخب بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی و عالمی امو رپر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہاکہ جے شنکر کے سیکرٹری خارجہ منتخب ہونے کے بعد ان سے بطور سفیر ملاقات کرنے والا میں پہلا سفارتکار ہوں اور اس کی مجھے بے حد خوشی ہے۔ انہوں نے کہ اکہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ‘ اہم علاقائی و عالمی امور کے علاوہ ہم نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے آئندہ دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ سشما سوراج کے دورے کے ممکنہ نتائج بارے بھی ایشو زیر بحث آیا ہے۔