عمران خان پیر کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کریں گے،الیکشن ٹربیونل کی کارکردگی اور انتخابی دھاندلی پر بات چیت ہوگی

ہفتہ 31 جنوری 2015 03:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان سے ملاقات کریں گے۔ عمران خان ملاقات میں این اے 122 پر ٹربیونل کی کارکردگی سمیت انتخابی دھاندلی سے سردار رضا خان کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان سے رابطہ کرتے ہوئے ان سے ملاقات بارے بات کی گئی جس پر سردار رضا خان نے عمران خان کو پیر 2 فروری کو ملاقات کا وقت دے دیا۔

ملاقات میں عمران خان لاہور میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کے این اے 122 پر الیکشن ٹربیونل کی کارکردگی‘ انتخابی دھاندلی اور خیبر پختونخوا میں بائیو میٹرک سسٹم سمیت دیگر تحفظات سے آگاہ کریں گے۔