قانون کے رکھوالے کے بیٹے کی شادی میں قانون کی دھجیاں اڑدیں، لیگی کارکن کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ ضلعی صدر کارکن کی رکنیت معطل کردی

اتوار 1 فروری 2015 09:22

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) قانون کے رکھوالے کے بیٹے کی شادی میں لیگی کارکن نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی ضلعی صدر نے کارروائی کرتے ہوئے کارکن کی رکنیت معطل کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں ایس ایچ او کے بیٹے کی شادی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکن کمال بٹ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی مسلسل فائرنگ کی آوازوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور قانون کے رکھوالے تماشتہ دیکھتے رہے میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور لیگی کارکن کمال بٹ کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

متعلقہ عنوان :