ٹیلر اور گرانٹ الیوٹ کی نصف سنچریاں نیوزی لینڈ پہلے ون ڈے میں کامیاب ، کپتان مصباح الحق اور شاہد آفریدی کی 29گیندوں پر نصف سنچریاں اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی ،ٹاپ آرڈر پھر ناکام پروفیسر بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ، مصبا ح الحق ،211رنز کا آسان ہدف کیوی پلیئرز نے3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ، ٹیلر59اور گرانٹ الیوٹ 64رنز بنا کر میچ ونر رہے ، الیوٹ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، نیوزی لینڈ کو 2میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری ، دوسرا میچ 4فروری کو کھیلا جائے گا

اتوار 1 فروری 2015 09:08

ویلنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو شکست ، ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام پوری ٹیم 210رنز پرڈھیر ، کپتان مصباح اور شاہد آفریدی کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا ،نیوزی لینڈ اور گرانٹ الیوٹ کی ناقابل شکست نصف سنچریاں ہدف 40ویں اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا ، گرانٹ الیوٹ کو شاندار پرفارمنس پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ، سیریز کا دوسرا میچ چار فروری کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا ۔

ویلنگٹن میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کا آغاز تباہ کن رہا ،پہلے ہی اوورز میں حفیظ ملز کا شکار بن گئے،صرف 32 رنز پر تین کھلاڑی پولین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ صفر ،احمد شہزاد 15 اور یونس خان نو رنز بناسکے۔ اس کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے 49 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔حارث سہیل نے 23 رنز کی اننگز کھیلی،عمر اکمل 13 اور سرفراز پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے127 پر چھ وکٹیں گرنے کے بعد بوم بوم نے برق رفتار نصف سنچری بناکر پاکستان کا اسکور کچھ بہتر کیا۔

مصباح اور شاہد آفریدی نے ساتویں وکٹ پر71رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو سہارا دیا، مصباح الحق 58 رنز بنا کر آفریدی کا ساتھ چھوڑ گئے۔ آفریدی نے صرف 29 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔پاکستان کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 210 رنز بناکر آؤٹ گئی۔گرانٹ ایلیٹ نے 3، کائیلز ملز ٹرینٹ بولٹ اور کوری اینڈریسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔211رنز کے ہدف میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو 31رنز کے مجموعی سکور پر میکلم 17رنز بنا کر بلاول بھٹی کا شکار بنے ، اس کے بعد ٹام لیتھم اور مارٹن گپتل نے دوسری وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی جسے آفریدی نے لیتھم کو سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ کروا کے توڑا۔

پاکستان کو تیسری کامیابی محمد عرفان نے گپتل کو آوٴٹ کر کے دلوائی انھوں نے 39 رنز بنائے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں راس ٹیلر اور گرانٹ الیوٹ نے شاندار نصف سنچریاں سکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا ٹیلر 59او رگرانٹ الیوٹ 64رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان ، شاہد آفریدی اور بلاول بھٹی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ سیریز کا دوسرا میچ چار فروری کو نیپیئر میں کھیلا جائے گا شکست کے بعد مصباح الحق نے کہا کہ ہم نیوزی لینڈ کو بڑا ٹوٹل نہیں دے سکے ، بیٹنگ لائن ناکام رہی ، آفریدی نے اچھی بیٹنگ کی ، باؤلنگ میں بھی کمی محسوس ہوئی جبکہ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ جیت کر خوشی ہوئی ، باؤلرز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو بڑے ٹوٹل سے روک دیا ، ٹیلر اور الیوٹ نے شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی ، دوسرا میچ جیت کر سیریز وائٹ واش کرینگے ۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ پہلا میچ ہے۔ یہ سیریز ورلڈ کپ 2015 کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کی آخری سیریز ہے۔نیوزی لینڈ ے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف 22 ایک روزہ میچ چیتے ہیں اور 15 ہارے ہیں۔ تاہم 2011 میں نیوزی لینڈ میں پاکستان نے ون ڈے سیریز 2-3 سے جیتی تھی۔