ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ،پاکستان فائنل میں،پاکستان نے ہانگ کانگ کو دو صفر سے ہراکر ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا

اتوار 1 فروری 2015 09:10

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1فروری۔2015ء) پاکستان ہانگ کانگ کو دو صفر سے ہراکر ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں کل ملائیشیا سے مقابلہ ہوگا،کوالالمپور میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں طیب اسلم اور سید علی مجتبی بخاری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ہانگ کانگ کیخلاف دو صفر سے کامیابی سمیٹی کرفائنل میں جگہ بنائی۔ طیب علی کی فتح کا اسکور نوگیارہ۔ گیارہ چھ، گیارہ چار اور گیارہ چھ رہا۔ مجتبی بخاری نے مخالف کھلاڑی کو بارہ چودہ، گیارہ تین، گیارہ آٹھ اور گیارہ سات کے اسکور سے زیر کیا۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :