وزارت خارجہ میں 2ارب53کروڑکرپشن کاانکشاف، مالی حسابات کاآڈٹ ، 2539-68ملین روپے کرپشن کی نشاندہی،آڈیٹرجنرل نے لوٹی ہوئی دولت واپس لینے کی ہدایت کردی، رپورٹ

پیر 2 فروری 2015 09:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)وزارت خارجہ امورمیں گزشتہ سال 12ارب 53کروڑروپے کی کرپشن کاانکشاف ہواہے ،کرپشن آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی طرف سے جاری ایک آڈٹ رپورٹ میں کیاگیاہے ،آڈیٹرجنرل آف پاکستان بلنداختررانانے وزارت خارجہ کے سال 2012-13ء سال کے مالی حسابات کاآڈٹ کیاتھاجس میں 2539-68ملین روپے کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے ،رپورٹ میں حکومت کوہدایت کی گئی ہے کہ یہ بھاری رقم قومی لٹیروں سے واپس لی جائے ،زیادہ ترکرپشن بیرونی ممالک میں قائم قونصل خانے ایمبیسیوں کے لئے قیمتی گاڑیوں کی خریداری ،عمارات کی تعمیروتزئین ،سفیروں کے بے تحاشااخراجات ،بیرونی ممالک میں پلاٹوں کی خریداری وغیرہ میں کی گئی ہے ،رپورٹ کے مطابق کولمبو،کٹھمنڈو،نئی دہلی ،پنگون ،بغداداورمالدیپ میں 262-82ملین روپے کی ادائیگیوں میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ہائی سیکورٹی پلاٹ کی تعمیرمیں تاخیرسے قومی خزانے کو491.08ملین کانقصان ہواہے ،انشورنس پالیسی میں 566.43ملین روپے کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے ،خالی بلڈنگ میں کرایہ کی مدمیں 82.59ملین کانقصان پہنچایاگیاہے ،بحرین میں سفارتخانہ کی تعمیرمیں پسندکمپنی کوٹھیکہ دیکر239.89ملین روپے کانقصان پہنچایاگیاہے ۔ملازمین نے ہاوٴس رینٹ میں اضافہ کرکے 1.65ملین کانقصان پہنچایاگیاہے ،سفارتخانوں میں ڈنرسٹیبل کی خریداری ،فرنیچر،اوربرتنوں کی خریداری پرفوجی خزانہ کوبے دردی سے لوٹاہے

متعلقہ عنوان :