شریف برادران نے امیروں کی سبسڈی کیلئے غریب قوم پر ٹیکس ڈالا،عمران خان

پیر 2 فروری 2015 09:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے بل بوتے پر شریف برادران نے امیروں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے غریبوں پر ٹیکس ڈالا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تحرک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی پالیسیوں میں امیروں اور غریبوں کے درمیان تفریق واضح طور پر ظاہر ہوگئی ہے۔ شریف برادران نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے امیروں کو سبسڈی فراہم کرنے کیلئے غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس حکومت کی غریبوں کے خلاف ایک پالیسی ہے۔ جو کہ بہت افسوسناک ہے۔