بحرین‘ دہشت گردی کے الزام میں 72 افراد کی شہریت منسوخ

پیر 2 فروری 2015 08:50

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء )خلیجی ریاست بحرین کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے الزام میں 27 مشتبہ شدت پسندوں کی شہریت منسوخ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق منامہ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام کی غرض سے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کی گئی ہے جو ریاست میں دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے ہتھکنڈوں میں ملوث رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے آئین کے آرٹیکل 10/ج کے تحت کابینہ کی منظوری کے بعد ایسے 72 افراد کی شہریت منسوخ کر دی گئی ہے جو دہشت گردی اور انتہا پسندی کی سرگرمیوں ں ملوث رہے ہیں۔ بیان میں 72 شدت پسندوں کے نام بھی جاری کیے گئے ہیں۔