پٹرول کے مقابلہ میں سی این جی اب بھی 30فیصد سستی ہے ‘ سی این جی ایسوسی ایشن ، ایک کلو سی این جی ڈیڑھ لیٹر پٹرول کے برابر ہے، پٹرول انچاس روپے فی لیٹر بکے تو فرق ختم ہو جائیگا‘ غیاث پراچہ

پیر 2 فروری 2015 08:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2فروری۔2015ء)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ پٹرول کے مقابلہ میں سی این جی اب بھی تقریباً تیس فیصد سستی ہے،پٹرول 49روپے فی لیٹردستیاب ہو تو فرق ختم ہو گا، ایک کلو سی این جی تقریباً ڈیڑھ لیٹر پٹرول کے برابر ہے،معاملات ہموار کرنے کیلئے دونوں ایندھن لیٹر میں فروخت کئے جائیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تیل کی بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اس لئے سی این جی کیلئے قدرتی گیس کی قیمتیں بھی کم اور پنجاب میں سی این جی سٹیشن کھولے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف اور کاروباری سرگرمیوں کو مہمیز ملے۔ہمارے پاس سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا قابل عمل فارمولا موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور سی این جی کی قیمت کا موازنہ درست نہیں کیونکہ پٹرول لیٹر اور سی این جی کلو گرام میں فروخت ہوتی ہے اور ایک کلو سی این جی ایک لیٹر پٹرول کے برابر نہیں بلکہ تقریباً ڈیڑھ لیٹر پٹرول کے برابر ہے۔اس طرح سے پٹرول کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود قابل ذکر فرق برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :