عوام کے لئے دروازے بندکرنے یااستعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہ تھا،چوہدری سرور،ملکی مسائل کاحل کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں ،تمام اداروں کومل کرکام کرناہوگا،نجی ٹی وی کو انٹرویو

منگل 3 فروری 2015 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)سابق گورنرپنجاب چوہدری سرورنے کہاہے کہ ان کے پاس عوام کے لئے دروازے بندکرنے یااستعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہ تھا،ملکی مسائل کاحل کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں ،تمام اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے ،لیکن اس وقت جوملک کی صورتحال ہے اس میں کوئی اکیلاشخص ملکی مسائل حل نہیں کرسکتا،اس کے لئے تمام اداروں کومل کرکام کرناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں نے ساری زندگی انصاف کیلئے کام کیالیکن جب تک گورنرنہ تھامجھے زیادتی اورقتل کے واقعات پربہت تکلیف ہوتی تھی لوگوں کوانصاف دلانے میں میراکوئی کردارنہیں تھا،میرے پاس دوہی راستے بچے تھے یالوگوں کے لئے دروازے بندکردیتایااستعفیٰ دیتااورمیں نے استعفٰی دیدیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اوربرطانیہ کے قوانین ایک جیسے ہیں ،برطانیہ میں قتل اورریپ کرنے والوں کوسزاملتی ہے ،وہاں زمینوں پرقبضے نہیں ہوتے لیکن یہاں پرقبضہ اورلینڈمافیاہے ،ہم برطانیہ کانظام ہی لے آئیں تومسائل حل ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارانظام فرسودہ ہے ،ہمیں اپنے نظام کی خامیوں کودورکرناہوگا