چین کی دعوت پر آرمی پبلک سکول کے10 طلباء چین روانہ ہوگئے ، 10 دن قیام کرینگے اور تعلیمی اداروں میں جا کر چینی طلباء سے ملاقاتیں کریں گے

منگل 3 فروری 2015 09:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)چین کی دعوت پر آرمی پبلک سکول کے10 طلباء چین روانہ ہوگئے جو 10 دن تک قیام کریں گے اور چین میں تعلیمی اداروں میں جا کر چینی طلباء سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے 10 طلباء چین روانہ ہو گئے ہیں اور ان طلباء کے ساتھ خاندان کا ایک ایک فرد بھی ساتھ ہے۔ صوبائی حکومت کے مطابق چین نے آرمی پبلک سکول کے طلباء کو چین کے دورے دعوت دی اور10 طلباء چین کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جو 10 دن چین گزاریں گے ۔اس دوران طلباء چین میں تعلیمی اداروں کا دورہ کریں گے اور چینی طلباء سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور چین کی صحت وافزا مقام کی سیر بھی کریں گے۔