ایران نے زمین کا مشاہدہ کرنے والا سیٹلائیٹ خلاء میں روانہ کر دیا

منگل 3 فروری 2015 08:57

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء ) ایران نے زمین کا مشاہدہ کرنے والا ایک سیٹلائیٹ خلاء میں روانہ کر دیا ہے،صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ انہوں نے اس سیٹلائیٹ مشن کا بذات خود حکم جاری کیا تھا اور انہوں نے ’فجر‘ نامی اس سیٹلائیٹ کے با حفاظت اپنے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق سیٹلائیٹ زمینی سطح سے کوئی 450 کلومیٹر اوپر نصب کیا گیا تھا۔

سیٹلائیٹ ’ فجر‘ اور اس کا راکٹ یا لانچر دیسی ساختہ ہے۔

(جاری ہے)

صدر روحانی کا کہنا ہے کہ اْن کا ملک کسی قسم کی غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کرتا۔ اْن کا کہنا تھا، ” ہمارے سائنسدان خلاء کی تسخیر اور اْس کو فتح کرنے کے لیے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ہم اس رستے پر چلتے رہیں گے،ایران کسی قسم کی غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کرتا۔

رپورٹ کے مطابق ’فجر‘ سیٹلائیٹ کا وزن 52 کلو ہے اور یہ خلاء سے زمین کی بالکل درست تصاویر لے سکے گااس سیٹلائیٹ کو اپنے مدار تک پہنچنے میں صرف آٹھ منٹ لگے اور اب یہ زمین پر اپنے کنٹرولرز کے ساتھ مربوط ہے۔ سیٹلائیٹ ’فجر‘ ایک ایسے وقت میں لانچ کیا گیا جب ملک میں اسلامی انقلاب کی 36 ویں سالگرہ کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :