اسلامی ایشوز کی حمایت،عالمی امن کے لئے بھر کوششیں کرتے رہے گے،سعودی فرمانروا

منگل 3 فروری 2015 09:01

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ہم سعودی عوام کی بہتری، عرب اور اسلامی ایشوز کی حمایت، بین الاقوامی امن کے قیام اور عالمی ترقی کے لئے مقدور بھر کوششیں کرتے رہے گے۔ کا بینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین نے سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ہر قسم کے حالات میں اسی اخلاص کے ساتھ ان کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی وفادار قوم ترقی اور احترام کے لائق ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرنا ہمارا نصب العین ہے۔سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ کی جانب سے شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عہد اور ڈپٹی وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز کو وزیر داخلہ، نائب ولی عہد اور نائب وزیر اعظم دوئم بننے پر مبارکباد دی۔ انہوں کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے وزراء کی کوششوں کو بھی سراہا۔