حاجی عدیل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کے خلاف تحریک استحقاق پیش کردی، حکومت کی عدم مخالفت پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا گیا،وزیراعظم کے فنڈزسے پشاور میں یادگار ہم نے تعمیر کروائی کتبہ وزیراعلیٰ کے نام سے لگا دیاگیا،حاجی عدیل

منگل 3 فروری 2015 08:19

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)اے این پی کے حاجی عدیل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کے خلاف تحریک استحقاق پیش کی جسے استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا گیا،تحریک کے حق میں بات چیت کرے۔

(جاری ہے)

حاجی عدیل نے کہا کہ وزیراعظم کے فنڈز پشاور میں یادگار ہم نے تعمیر کروائی لیکن اب وہاں افتتاح کا کتبہ وزیراعلیٰ کے نام سے لگا دیا ہے ہم اس پر شدید احتجاج کرتے ہیں،وزیراعلیٰ نے اس جگہ کا معائنہ تک نہیں کیا ہے۔

حاجی عدیل نے کہا کہ یادگار کی تعمیر کے لئے میں نے فوج کے اعلیٰ حکام سے اجازت لی،60لاکھ کی تعمیر سے یہ یادگار بنوائی تھی لیکن اب کریڈٹ وزیراعلیٰ لے رہا ہے۔راجہ ظفرالحق نے حاجی عدیل کی تحریک کی حمایت کی،ایوان نے متفقہ طور پر تحریک استحقاق کمیٹی کو بھجوا دیا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو طلب کرکے جواب طلب کیا جائے ۔