چیف جسٹس کے سیکرٹری کی گاڑی نے ٹکر ماردی،مقدمہ درج نہ ہو سکا،ہوسکتا ہے معاملہ موقع پر ہی حل ہوگیا ہو،پولیس کی منطق

منگل 3 فروری 2015 08:34

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری حامد علی کی جانب سے عبدالشکور نامی شخص کی گاڑی کو ناردا ہیڈ کواٹر کے سامنے ٹکر ماردی گئی ،مین اتاترک ایونیو روڈ پرحادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،خبر رساں ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری حامد علی ٹیوٹاکرولا آئی ڈی این 783پر سوار تھے جبکہ عبدالشکور نامی شخص سفید رنگ کی کلٹس گاڑی نمبر اے ایس زیڈ 148چلارہے تھے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹریٹ تھانہ نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ واقعہ کے حوالے سے کوئی مقدمہ نہیں درج کیا گیا ہے امید ہے معاملہ موقع پر ختم ہو گیا ہو گا ۔عینی شاہدین کے مطابق نادرا ہیڈ کواٹر کے سامنے اتاترک ایونیو روڈ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیاجس میں چیف جسٹس آف پاکستان کے سیکرٹری حامد علی ٹیوٹاکرولا آئی ڈی این 783پر سوار تھے جبکہ عبدالشکور نامی شخص سفید رنگ کی کلٹیس گاڑی نمبر اے ایس زیڈ 148چلارہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :