اسلام آباد ہائیکورٹ میں سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت آج ہو گی

منگل 3 فروری 2015 08:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء)اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت آج منگل کے روز ہو گی۔ ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف پر مشتمل وکلاء کا پینل عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔

وفاق کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل اسلام میاں عبدالروف اور ڈپٹی اٹارنی جنرل جہانگیر جدون عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے اور دونوں فریقین اپنے دلائل مکمل کریں گے ۔ ممتاز قادری کو انسداد ہشگردی کی خصوصی عدالت سے سلیمان تاثیر قتل کیس میں سنرائے موت کے آڈر جاری ہوچکے ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔