گرین شرٹس کو ایک اور دھچکا :جنید خان فٹنس ٹیسٹ میں ناکام، ورلڈ کپ سے باہر،بلاول بھٹی کے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات روشن،معذرت کے ساتھ میں ٹیسٹ پاس نہیں کر سکا، اللہ کو یہی منظور تھا، میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں، جنید خان

منگل 3 فروری 2015 08:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3فروری۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باوٴلر جنید خان ٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں بلاول بھٹی کے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات روشن ۔جنید خان پریکٹس کے دوران سلپ ہونے سے زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معذرت کے ساتھ میں ٹیسٹ پاس نہیں کر سکا، اللہ کو یہی منظور تھا، میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

فاسٹ باوٴلر کو ورلڈ کپ سے فوری طور پر باہر نہیں کیا گیا تھا اور ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط تھی لیکن وہ ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔پیر کو ان کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا لیکن انجری کے باعث وہ یہ ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

جنید خان کی جگہ پاکستانی دستے میں فاسٹ باوٴلر بلاول بھٹی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔جنید خان ایک عرصے سے انجری مسائل سے دوچار تھے اور صحتیاب ہو کر آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں طلب کیے گئے تھے۔

لیکن ایک بار پھر انجری کا شکار ہونے کے سبب وہ سیریز کھیلنے سے محروم رہے۔ورلڈ اسکواڈ منتخب کیے جانے سے قبل جنید نے فٹنس حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پنٹنگولر کپ میں باوٴلنگ کر کے فٹنس ثابت بھی کی۔لیکن قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے دوران وہ پھسل کر ایک بار پھر انجری کا شکار ہو گئے تھے۔