پاکستان او رآئی ایم ایف کے مذاکرات جاری، آئی ایم ایف نے پھر ٹیکس نیٹ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا،ذرائع

بدھ 4 فروری 2015 09:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے مابین چھ ارب ڈالر سے زائد کے قرضے کی 55کروڈ الر کی چھٹی قسط کے حصول کیلئے مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے‘ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حالیہ مذاکرات میں ایک بار پھر ٹیکس نیٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس سے قبل بھی آئی ایم ایف کے ماہرین کی جائزہ مشن نے پاکستان میں ٹیکس وصولیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں ایف بی آر حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی آبادی کا ایک فیصد سے بھی کم افراد اس وقت ٹیکس میں شامل ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف سمیت مختلف مالیاتی اداروں سے قرضوں کے حصول کے موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ممالک میں ٹیکس نیٹ کی صورتحال بہت بہتر ہے جبکہ پاکستان میں صورتحال شرمناک حد تک کم ہے۔