عزیر بلوچ کی گرفتار کیلئے گرین سگنل مل گیا،ایف آئی اے کی ٹیم ہفتہ کو دبئی روانہ ہوگی ،عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انٹرپول حکام عزیز بلوچ کو ایف آئی اے کے حوالے کریں گے

بدھ 4 فروری 2015 09:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)پاکستانی حکام کو کراچی میں لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی گرفتاری کا گرین سگنل مل گیا،گرفتاری کے لئے ٹیم ہفتہ کو دبئی روانہ ہوگئی ،عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے حوالے کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز دبئی حکام اور پاکستانی حکام کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں عزیربلوچ کی حوالگی کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم کو دبئی بلالیا ہے ۔

عزیر بلوچ کی گرفتاری کے لئے پولیس ،رینجرز اور ایف آئی اے کی ٹیم ہفتہ کی شام ساڑھے سات بجے غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی جائیں گے جہاں پر انٹر پول حکام عزیر بلوچ کی عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کر یں گے اس دوران 5 سے 6 دن لگ جائیں گے اور پھر عزیر بلوچ کو پاکستان لیکر آئیں گے جہاں پر کراچی کے مقدمات میں گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔