امریکہ نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کیلئے پاکستان کیلئے امدادی بجٹ کی منظوری دیدی، بجٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کیلئے پرعزم ہیں اورہم سکیورٹی امدادی جاری رکھیں گے،امریکی محکمہ خارجہ

بدھ 4 فروری 2015 09:28

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء)امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے لئے پاکستان کے لئے امدادی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بجٹ دستاویز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لئے بجٹ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہم پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کے لئے پرعزم ہیں اورہم سکیورٹی امدادی جاری رکھیں گے جس سے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو فروغ ملے گا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا ہے کہ بجٹ پاکستان اور افغانستان کے لئے ہمارے عزم کا اظہار ہے۔3.99 کھرب کے بجٹ میں561 ارب ڈالرز دفاعی اخراجات کے لئے ہیں ۔50.3 ارب ڈالرز محکمہ خارجہ اور امریکی ادارے برائے بین الاقوامی ترقی کے لئے مخصوص کئے گئے ہیں ،انسداد دہشت گردی کے لئے کوششوں اور پاکستان و افغانستان کے لئے فنڈز ان دو ذرائع سے حاصل ہوں گے۔