افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ کے 8 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

بدھ 4 فروری 2015 08:51

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 5فروری۔2015ء ) افغان صدر اشرف غنی کی کابینہ میں آٹھ نئے وزراء نے شمولیت اختیار کرلی، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں نئے وزراء نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے تقریب میں آٹھ نئے وزراء نے حلف لے لیا، افغان پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد وزراء سے حلف لیا گیا، نئے وزراء میں وزیر داخلہ اور فنانس کے وزیر کے ساتھ دیگر وزراء شامل ہیں، کابینہ میں صلاح الدین ربانی نے وزیر خارجہ کے طور حلف لیا، صدر نے مزید سترہ وزراء کو نامزد کیا ہے، جو آئندہ پینتالیس روز میں حلف لیں گے۔