وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور با رے بریفنگ دی،فضائیہ نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ، فضائیہ کی استعدادکاربڑھانے کے لئے حکومت نے فنڈز مہیا کرتی رہے گی، نواز شریف

جمعرات 5 فروری 2015 06:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاک فضائیہ کی قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاک فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے فنڈز مہیا کرتی رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے پاک فضائیہ کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ پاک فضائیہ نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی استعدادکاربڑھانے کے لئے حکومت نے فنڈز مہیا کرتی رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :