بھارت کے ساتھ تعلقات چین یا پاکستان کی قیمت پر فروخت نہیں پارہے ، امریکہ ، دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر مل کر کام کرنے کیلئے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں ، امریکی جنوبی ایشیائی امور کے ڈائریکٹرز کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 فروری 2015 06:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات پاکستان یا چین کی قیمت پر نہیں بلکہ اس کا مقصد باہمی دلچسپی کے امور پر نئی دہلی کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے جنوبی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر فل رینر نے بھارتی خبررساں ادارے سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت امریکہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کسی تیسرے ملک سے مقابلے کی بنیاد پرنہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ بھارت یا امریکہ چین کے ساتھ کسی طرح کی محاذ آرائی یا پھر اسے نیچا دکھانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے بلکہ دونوں ملک صرف ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کو اٹھانا چاہتا ہے تاہم ایسا وہ اس لئے کررہا ہے کہ بھارت کے ساتھ اس کے کچھ مفاد یکساں ہیں انہوں نے کہا کہ اوبامہ مودی ملاقات چونکہ پورے خطے کے امور پر بات چیت کا احاطہ کئے ہوئے تھی تو یقیناً افغانستان اور پاکستان بھی اس بات چیت کا حصہ تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت جوہری معاہدہ کئی سال پہلے طے پا گیا تھا اور ابھی تو صرف رسمی کارروائی ہونی ہے جبکہ ایسی صورت میں اب اس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے خدشات بے بنیاد ہیں انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درحقیقت بالکل بے بنیاد ہے کہ امریکہ چین یا پاکستان کی قیمت پر بھارت کے ساتھ تعلقات کو فروغ دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :