سیف الرحمان کی رائل ہولڈنگ سے پاور چائنا نے ڈیل کی ، حکومت نے پاور چائنا سے ڈیل کی ہے،خواجہ آصف،میاں منشاء نے ایک میگاواٹ کی سرمایہ کاری نہیں کی،نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

جمعرات 5 فروری 2015 06:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5فروری۔2015ء)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیف الرحمان کی رائل ہولڈنگ سے پاور چائنا نے ڈیل کی جبکہ حکومت نے پاور چائنا سے ڈیل کی ہے،میاں منشاء نے ایک میگاواٹ کی سرمایہ کاری نہیں کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیف الرحمان پر سب کو اعتراض ان کے ماضی کی وجہ سے ہے،سیف الرحمان کی کمپنی پاور چائنا کے ساتھ ملکر کام کرتی ہے،اجلاس میں سیف الرحمان نے پاور چائنا کی نمائندگی کی تھی،حکومت کی ڈیل کا سیف الرحمان سے کوئی تعلق نہیں،حکومت کی ڈیل پاور چائنا کمپنی کے ساتھ ہے۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ میاں منشاء نے ایک میگاواٹ کی سرمایہ کاری نہیں کی انہیں سرمایہ کاری کرنی چاہئے،سیاستدان کو اپنی مرضی کی ڈیل نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست تضادات سے بھری ہوئی ہے،ن لیگ نے الیکشن نہیں کرائے،عمران خان روزانہ بیانات بدلتے رہتے ہیں